Skip to main content

Mother Article, Urdu Kahani, Urdu Afsana : FAISAL HASHMI : By: Rashid Aslam

آرٹیکل

ہائی سٹریٹ ساہیوال پر موٹر سائیکل کو پنکچر لگواتے ہوئے میں فیصلہ کر چکا تھا کہ اس ہفتے بھی اپنے گھر واپس کبیروالا نہ ہی جاوں تو بہتر ہے ،دیر تو ویسے بھی ہوچکی تھی اورجہاں پچھلےتین ہفتے گزر گئے ہیں یہ بھی گزار ہی لوں تو گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک ہی بار چلا جاوں گا۔


اسی سوچ بچار میں روڈ پر کھڑے میں نے پندرہ سولہ سال کے ایک نوجواں کو اپنی طرف متوجہ پایا۔وہ عجیب سوالیہ نظروں سے میری جانب دیکھ رہا تھا،جیسے کوئی بات کرنا چاہ رہا ہو۔لیکن رش کی وجہ سے نہیں کر پا رہاتھا ۔جب پنکچر لگ گیا تو میں نے دکاندار کو 100 روپے کا نوٹ دیا اس نے 20 روپے کاٹ کر باقی مجھے واپس کر دیے۔میں موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جونہی واپس شہر کی طرف مڑنے لگاتو وہ لڑکا جلدی سے میرے پاس آکر کہنے لگا " بھائی جان میں گھر سے مزدوری کرنے آیا تھا ،آج دیہاڑی نہیں لگی آپ مجھے واپسی کا کرایہ 20 روپے دے دیں گے"میں نے ایک اچٹتی سی نگاہ اس پر ڈالی ،سادہ سا لباس،ماتھے پر تیل سے چپکے ہوئے بال ،پاوں میں سیمنٹ بھراجوتا۔مجھے وہ سچا لگا،میں نے 20 روپے نکال کر اس کے ہاتھ پر رکھ دئیے ،وہ شکریہ ادا کر کے چلنےلگا تو نہ جانے میرے دل کیا خیال آیا ،میں نے کہا،سنو ،تمہیں دیہاڑی کتنی ملتی ہے،اس کے جواب دینےسے پہلے ہی میں نے باقی کے 60 روپے بھی اس کی طرف بڑھا دیے۔


وہ ہچکچاتے ہوئے پیچھے ہٹا اور کہنے لگا"نہیں بھائی جان !میرا گھر منڈھالی شریف ہے،میں پیدل بھی جاسکتا تھا لیکن کل سےماں جی کی طبیعت ٹھیک نہیں ،اوپر سے دیہاڑی بھی نہیں لگی،سوچا آج جلدی جا کر ماں جی کی خدمت کر لوں گا"۔میں نے کہا اچھا یہ پیسے لے لو ماں جی کے لیے دوائی لے جانا۔وہ کہنے لگا" دوائی تو میں کل ہی لے گیا تھا۔آج میں سارا دن ماں جی کے پاس رہوں گا تو وہ خود ہی ٹھیک ہو جائیں گی،مائیں دوائی سے کہاں ٹھیک ہوتی ہیں بابوجی!" میں نے حیران ہو کرپوچھا ،تمہارا نام کیا ہے؟ اتنے میں اس کی بس بھی آگئی،وہ بس کے گیٹ میں لپک کر چڑھ گیا اور میری طرف مسکراتے ہوئے زور سے بولا"گلو" ۔گلو کی بس چل پڑی لیکن گلو کے واپس کیے ہوئے 60 روپے میری ہتھیلی پر پڑے ہوئے تھے اورمیں ہائی سٹریٹ کے رش میں خود کو یک دم بہت اکیلا محسوس کرنے لگا۔کچھ سوچ کر میں نے موٹرسائیکل کارخ ریلوے اسٹیشن کی طرف موڑ لیا۔موٹر سائیکل کو اسٹینڈ پر کھڑا کرکے ٹوکن لیا اور ٹکٹ گھر سے 50 روپے میں خانیوال کا ٹکٹ لے کر گاڑی کے انتظار میں بینچ پر بیٹھ گیا۔کب گاڑی آئی ،کیسے میں سوار ہوا کچھ خبر نہیں، خانیوال اسٹیشن پر اتر کے پھاٹک سے کبیروالا کی وین پر سوار ہوا،آخری بچے ہوئے10 روپے کرایہ دے کر جب شام ڈھلے اپنے گھر کے دروازے سے اندر داخل ہوا تو سامنے صحن میں چارپائی پر امی جان سر پر کپڑا باندھے نیم دارز تھیں۔میرا بڑا بھائی دوائی کا چمچ بھر کر انہیں پلا رہا تھا۔مجھے دیکھتے ہی امی جان اٹھ کر کھڑی ہوئیں اور اونچی آواز میں کہنے لگیں" او! میرا پترخیر سے گھر آگیا ہے! اب میں بالکل ٹھیک ہوں "۔ میں آنکھوں میں آنسو بھرتے ہوئے دوڑ کر ان کے سینے سے جالگا۔ بس کے گیٹ میں کھڑے گلوکا مسکراتا ہوا چہرہ یک دم میری آنکھوں کے سامنے آگیا اور میں سمجھ گیا کہ اس نے مجھے 60روپے واپس کیوں کیےتھے۔

چراغ لے کے کوئی ،راستے میں بیٹھا تھا
مجھے سفر میں جہاں رات ہونے والی تھی

(فیصل ہاشمی)


Comments

Popular posts from this blog

Namood E Ishq Ghazal, Urdu Ghazal, Urdu Poetry, Rashid Aslam

نمود_عشق ‏عشق کے شعلے کو بھڑکاؤ کہ کچھ رات کٹے دل کے انگارے کو دہکاؤ کہ کچھ رات کٹے ہجر میں ملنے شب ماہ کے غم آئے ہیں چارہ سازوں کو بھی بلواؤ کہ کچھ رات کٹے کوئی جلتا ہی نہیں کوئی پگھلتا ہی نہیں موم بن جاؤ پگھل جاؤ کہ کچھ رات کٹے چشم و رخسار کے اذکار کو جاری‏رکھو پیار کے نامہ کو دہراؤ کہ کچھ رات کٹے آج ہو جانے دو ہر ایک کو بد مست و خراب آج ایک ایک کو پلواؤ کہ کچھ رات کٹے کوہ غم اور گراں اور گراں اور گراں غم زدو تیشے کو چمکاؤ کہ کچھ رات کٹے ‎ By: Zindagi Na Samjh  

Dil Ke Haseen Poetry, Urdu Poetry, Rashid Aslam

ہم دل کے حسیں تم سمجھے نہیں ہو تم بھی حسیں پر دل سے نہیں Hum Dil Ke Haseen Tum Samjhe Nahin  Ho  Tum Bhi Haseen Par Dil Se Nahin For More Click  https://zindaginasamjh.blogspot.com

Aankhen Poetry, Urdu Poetry, Urdu Ghazal, Aankhen Ghazal, Zindagi Na Samjh

  آنکھیں https://zindaginasamjh.blogspot.com/ کیوں چراتے ہو دیکھ کر آنکھیں۔۔ کر چکیں میرے دل میں گھر آنکھیں ۔۔ Kiyon Churate Ho Dekh Kar Aankhen Kar Chukein Mere Dil Mien Ghar Aankhen یہ نرالا ہے بات کا انداز بات کرتے ہو ڈھانپ کر آنکھیں۔۔ Yeh Nirrala Hy Baat Ka Andaaz Baat Karte Ho Dhanp Kar Aankhen چشمِ نرگس کو دیکھ لیں پھر ہم تم دکھا دو جو اک نظر آنکھیں۔۔ Chasm-e-Nargis Ko Dekh Lein Phir Hum Tum Dikha Do Jo Ik Nazar Aankhen کیا ہی جادو بھرا وہ آنچل تھا سرخ کر لیں جو پونچھ کر آنکھیں۔۔ Kiya Hi Jadoo Bhara Woh Aanchal Tha Surkh Kar Lein Jo Poonch Kar Aankhen دو نگاہیں نہ چار ہوں یارب خوں رلاتی ہیں عمر بھر آنکھیں۔۔ Do Nigahein Na Char Hon Ya RAB Khoon Rulati Hein Umar Bhar Aankhen داغ آنکھیں نکالتے ہیں وہ ان کو دے دو نکال کر آنکھیں۔۔ Daag Aankhen Nikalte Hein Woh Un kw Dy Do Nikal Kar Aankhen For More Interesting Poetry & WhatsApp Status Follow Me  :  Zindagi Na Samjh