ایک افسانہ
دل سے کھیلنا اور اس سے کھیل کر توڑنا تو آج کل کے اس دور میں عام سى بات ہے۔ آئے روز کئی لوگ دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر ، زندگی کی رنگینیوں سے بے رنگ ہو جاتے ہیں۔
کہیں کوئی کسی کے نہ ملنے پر زہر کھا کر اپنی زندگی ختم کرتا اور کہیں کوئی خودکشی کر کے موت کو گلے لگا کر اپنے پیار کی کہانی کو اختتام پزیر کرتا ہے۔
لیکن محبت میں ناکام ہونے کے بعد کچھ لوگ بدل بھی جاتے ہیں، آج میں ایک ایسے ہی شخص کی مختصر سی کہانی بتاتا ہوں۔ جس نے محبت میں ناکام ہو کر ایک دل کی پنیٹنگ بنوائی۔
وہ شخص محبت میں ناکام ہونے کے بعد ایک پینٹر کے پاس گیا۔
اس سے کہا؛ مجھے ایک پنیٹنگ بنوانی ہے۔
اس پر پینٹر نے کہا۔۔ بتائیں کیا بنانا ہے۔
اس شخص نے کہا؛ مجھے ایک دل کی تصویر بنوانی ہے جس میں دروازہ ہو پر اس دروازے کا کنڈا اندر بنا ہو اور باہر کی طرف کنڈا نہ ہو۔
اور کہا کے مجھے کب تک مل جائے گی یہ تصویر۔ تو پینٹر نے کہا دو دن بعد۔
پھر وہ شخص وہاں سے چلا گیا۔
دو دن بعد وہ شخص واپس آیا تو اس نے پینٹر سے کہا کہاں ہے میری پنیٹنگ جس کا آرڈر دیا تھا۔
پینٹر نے کہا۔۔ وہ ابھی تک مکمل تیار نہیں ہوئی۔
تو اس پراس شخص نے پوچھا؛ کیوں۔۔۔
پینٹر نے کہا: دل کی تصویر بن گئی دروازہ بھی بن گیا پر کنڈا جو آپ نے کہا تھا وہ نہیں بنا سکا۔
اس شخص نے کہا جیسی بھی بنی ہے ذرا لے آئو۔۔ میں بھی دیکھنا چاہتا ہوں۔
وہ پینٹر پینٹگ لے كرآیا۔ اور کہا یہ لیجیئے۔
پھر اس شخص نے اس پیںٹر کو اس کی اجرت دی اور پنیٹنگ لے کر جانے لگا۔
پینٹر نے کہا: یہ تو مکمل نہیں ہے۔ آپ نے جیسا کہا تھا اس حساب سے۔
اس شخص نے اس كو کہا میری پنیٹنگ مکمل کر دی ہے آپ نے۔۔
پینٹر نے پوچھا وہ کیسے مکمل ہے۔
تو جواب میں اس ٹوٹے دل والے شخص نے کہا، دل کا دروازہ ہمیشہ اندرہی سے کھولا جاتا ہے اور وہ ہر کسی کے لیے نہیں کھلتا۔ اور اسی لیے دل کے دروازے کا کنڈا اندر ہی ہوتا۔ جو کے ہر کسی كو نظر نہیں آتا۔
For More Interesting Urdu Poetry Urdu Afsana Or Urdu Article & WhatsApp Status
Follow Me : Zindagi Na Samjh
Wesome Bro
ReplyDelete