Skip to main content

Dil Ka Darwaza, Urdu Afsana, Urdu Short Story, Heart Broken Urdu Story: Written By Rashid Aslam

ایک افسانہ
دل سے کھیلنا اور اس سے کھیل کر توڑنا تو آج کل کے اس دور میں عام سى بات ہے۔ آئے روز کئی لوگ دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر ، زندگی کی رنگینیوں سے بے رنگ ہو جاتے ہیں۔
کہیں کوئی کسی کے نہ ملنے پر زہر کھا کر اپنی زندگی ختم کرتا اور کہیں کوئی خودکشی کر کے  موت کو گلے لگا کر اپنے پیار کی کہانی کو اختتام پزیر کرتا ہے۔
لیکن محبت میں ناکام ہونے کے بعد کچھ لوگ بدل بھی جاتے ہیں، آج میں ایک ایسے ہی شخص کی مختصر سی کہانی بتاتا ہوں۔ جس نے محبت میں ناکام ہو کر ایک دل کی پنیٹنگ بنوائی۔
وہ شخص محبت میں ناکام ہونے کے بعد ایک پینٹر کے پاس گیا۔
اس سے کہا؛ مجھے ایک پنیٹنگ بنوانی ہے۔
اس پر پینٹر نے کہا۔۔ بتائیں کیا بنانا ہے۔
اس شخص نے کہا؛ مجھے ایک دل کی تصویر بنوانی ہے جس میں دروازہ ہو پر اس دروازے کا کنڈا اندر بنا ہو اور باہر کی طرف کنڈا نہ ہو۔
اور کہا کے مجھے کب تک مل جائے گی یہ تصویر۔ تو پینٹر نے کہا دو دن بعد۔
پھر وہ شخص وہاں سے چلا گیا۔ 
دو دن بعد وہ شخص واپس آیا تو اس نے پینٹر سے کہا کہاں ہے میری پنیٹنگ جس کا آرڈر دیا تھا۔
پینٹر نے کہا۔۔ وہ ابھی تک مکمل تیار نہیں ہوئی۔
تو اس پراس شخص نے پوچھا؛ کیوں۔۔۔
پینٹر نے کہا: دل کی تصویر بن گئی دروازہ بھی بن گیا پر کنڈا جو آپ نے کہا تھا وہ نہیں بنا سکا۔
اس شخص نے کہا جیسی بھی بنی ہے ذرا لے آئو۔۔ میں بھی دیکھنا چاہتا ہوں۔
وہ پینٹر پینٹگ لے كرآیا۔ اور کہا یہ لیجیئے۔
پھر اس شخص نے اس پیںٹر کو اس کی اجرت دی اور پنیٹنگ لے کر جانے لگا۔
پینٹر نے کہا: یہ تو مکمل نہیں ہے۔ آپ نے جیسا کہا تھا اس حساب سے۔
اس شخص نے اس كو کہا میری پنیٹنگ مکمل کر دی ہے آپ نے۔۔
پینٹر نے پوچھا وہ کیسے مکمل ہے۔
تو جواب میں اس ٹوٹے دل والے شخص نے کہا، دل کا دروازہ ہمیشہ اندرہی سے کھولا جاتا ہے اور وہ ہر کسی کے لیے نہیں کھلتا۔ اور اسی لیے دل کے دروازے کا کنڈا اندر ہی ہوتا۔ جو کے ہر کسی كو نظر نہیں آتا۔
اور آپ نے بالکل صحیح تصویر بنائی ہے۔ 


For More Interesting Urdu Poetry Urdu Afsana Or Urdu Article & WhatsApp Status
Follow Me : Zindagi Na Samjh

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Mehfil Thi Kuch Apnon Ki, BY Rashid Aslam, Zindagi Na Samjh

  Mehfil Mehfil Thi Kuch Apnon Ki Hum Un Me Begane Se Lagne Lage For More Interesting Poetry & WhatsApp Status Follow Me  :  Zindagi Na Samjh

Hasrat E Deedar Poetry, Deedar Yaar Poetry, Urdu Sad Poetry: Written By Rashid Aslam

Hasrat E Deedar Hamari Hasraton Ka Paimana tou dekho Behak se gaye hain tere deedar k liye Ik tera deedar chahte hain Faqat apni Zindagi ke ikhtatam k liye Written By : Rashid Aslam For More WhatsApp Status Best Poetry Follow Me : Zindagi Na Samjh

MUREED E ISHQ Poetry, Urdu Poetry, Rashid Aslam: Zindagi Na Samjh

مُریدِ عشق MUREED E ISHQ https://zindaginasamjh.blogspot.com/ ہاتھ چوم کے اُس سے پوچھا  کوئی اتنا پیارکرتا ہے تُم سے Hath Choom Ke Us se Pocha Koi Itna Piyar Karta hai Tum Se وہ مُسکرا کر بولے مُرشد کا کوئی ایک مُرید نہیں  ہوتا Woh Muskara Kar Bolay MURSHID Ka Koi Ek Mureed Nai Hota  For More Interesting Poetry & WhatsApp Status Follow Me  : Zindagi Na Samjh